* دل کے ہر احساس سے عاری *
غزل
دل کے ہر احساس سے عاری
ایسی ضرب پڑی کچھ کاری
خوشیوں کی بوچھاڑیں کم ہیں
غم کی اٹھتی ہے چنگاری
شام سے دل کو پنکھ لگے
ہر سو اک خاموشی طاری
آنکھیں چھلکنا بھول چکی ہیں
دل کہ ہردم بھاری بھاری
شاخ پہ کھلتے سرخ شگوفے
چاندنی ساعت ، شب بیداری
آسمان بادل سے مل کر
کیوں کرتا ہے آہ و زاری
(ڈاکٹر) رضوانہ ارم
Head Dept. of Urdu
Jamshedpur Women's College, Jamshedpur (Jharkhand)
Mob: 9386535509
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|