* لب پہ ہے ہر گھڑی فریاد مدینے والے *
نعت پاک
لب پہ ہے ہر گھڑی فریاد مدینے والے
عرب آتا ہے مجھے یاد مدینے والے
راہیں دشوار مری ، منزل مقصود ہے دور
جلد پہنچایئے امداد مدینے والے
کاش اک بار ترے در پہ رسائی ہو مری
ختم فرقت کی ہو میعاد مدینے والے
دشمنِ جاں بھی ہیں یاں ، دشمنِ ایماں بھی یہاں
تاک میں ہر گھڑی صیّاد ، مدینے والے
دیکھ لوں ایک نظر ، گنبدِ خضریٰ کو جو میں
دل کا ویرانہ ہو آباد مدینے والے
ہر قدم موجِ تلاطم میں ہے کشتی میری
کس طرح میں رہوں دلشاد مدینے والے
سختیاں زیست کی ، ہر آن ستاتی ہیں مجھے
ضبط کی دیجئے کچھ داد مدینے والے
ڈاکٹر) رضوانہ بیگم ارم)
Head Dept. of Urdu, Women's College,
Jamshedpur (Jharkhand)
Mob: 9386535509
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|