* جگنو ، چاند ، ستارے تیرے *
حمد
جگنو ، چاند ، ستارے تیرے
ہیں خوش رنگ نظارے تیرے
دریا ، موج ، کنارے تیرے
نہروں میں ہیں دھارے تیرے
تو ہی نہاں ہے کون و مکاں میں
اوجِ فلک پر تارے تیرے
خطۂ ارض پہ کھیتی تیری
سبزہ ، صحرا سارے تیرے
تیرے نور سے روشن سب کچھ
غنچہ و گل ، انگارے تیرے
رنج و غم سب تیری عطا ہیں
خوشیوں کے گہوارے تیرے
عرش تا فرش ہے تیری قدرت
اندھیارے ، اُجیارے تیرے
ڈاکٹر) رضوانہ بیگم ارم)
Head Dept. of Urdu, Women's College,
Jamshedpur (Jharkhand)
Mob: 9386535509
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|