donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rukhsar Balrampuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محبت بھری اک نظر چاہتی ہوں *
غزل

محبت بھری اک نظر چاہتی ہوں
اکیلی ہوں میں ہم سفر چاہتی ہوں

سنا ہے کہ تم ہو بڑے دل کے مالک
میں اپنے لئے ایک گھر چاہتی ہوں

یہ چھپ چھپ کے ملنا بھی ہے کوئی ملنا
ترا ساتھ میں عمر بھر چاہتی ہوں

زمانے کے پتھر کہاں تک سہوں گی
میں سر پھوڑ لوں ایسا در چاہتی ہوں

لبوں سے تو مہرِ محبت لگادے
میں اک پھول رخسار پر چاہتی ہوں

رخسار بلرام پوری

Siti Palace Road
Major Chauraha
Balrampur
(U.P)
Mob: 9453893676
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی

+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 1987