* آنکھوں سے برستا ہے آنسوئوں کا جب ب *
غزل
آنکھوں سے برستا ہے آنسوئوں کا جب بادل
ہوجاتی ہے تب میرے یہ من کی ندی جل تھل
کھوجاتا ہے میرا دل جب تیرے تصور میں
تو دل میں مرے پیدا ہوتی ہے عجب ہلچل
آتا ہے چمن میں جب وہ بادِ صبا بن کر
یادوں کی ہوائوں سے اڑتا ہے مرا آنچل
برسات میں اے سکھیو تم گھر سے نکلنا مت
آنکھوں سے چرا لے گی یہ کالی گھٹا کاجل
مشکل سے گزرتا ہے ہر لمحہ جدائی کا
صدیوں کی طرح آسی لگتا ہے مجھے ہرپل
رقیہ آسی
22, Edin Hospital Road, Kolkata.700073
(West Bengal)
Mob: 9903638026
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|