donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ruqayia Jamal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تہی دامن جو ہیں لٹنے کا اُن کو ڈر نہ&# *
غزل

تہی دامن جو ہیں لٹنے کا اُن کو ڈر نہیں ہوتا
جو ہیں خانہ بدوش اُن کا کہیں بھی گھر نہیں ہوتا

فضا میں ہر طرف نفرت کی چنگاری سلگتی ہے
ہمارے شہر میں اب پیار کا منظر نہیں ہوتا

مرے سر پر ہمیشہ رہتا ہے اخلاص کا آنچل
میں گھر میں بھی رہوں تو میرا ننگا سر نہیں ہوتا

ہمیشہ پھول کی سوغات ہم دیتے ہیں لوگوں کو
ہماری آستینوں میں چھپا خنجر نہیں ہوتا

جہاں والوںنے اُس پر ڈھائے ہیں ظلم و ستم ورنہ
بجائے پھول اُس کے ہاتھ میں پتھر نہیں ہوتا

چلا کرتے ہیں اپنی راہ میں ہم تو جمال اکثر
یہ وہ رستہ ہے جس پر کوئی بھی رہبر نہیں ہوتا

رقیہ جمال

Arad Bazar, Bali Bila
Balasore-756001
(Orrisa)
Mob: 9937567417
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 302