* عجب حال ہے میرے دل کی خوشی کا *
غزل
عجب حال ہے میرے دل کی خوشی کا
ہوا ہے کرم مجھ پہ جب سے کسی کا
محبت مری یہ دعا مانگتی ہے
ترے ساتھ طے ہو سفر زندگی کا
نہ دو مجھ کو پیغامِ ترکِ تعلق
کچھ احساس کرلو مری بے بسی کا
مرا دل نہ توڑو ذرا اتنا سوچو
مناسب نہیں توڑنا دل کسی کا
تمہیں اب ترس مجھ پہ آیا تو کیا ہے
بھروسہ نہیں اب کوئی زندگی کا
ابھی آپ واقف نہیں دوستی سے
نہ اظہار فرمایئے دوستی کا
نہ آنا صبا اُن کی باتوں میں ہرگز
نہیں ہے جہاں میں بھروسہ کسی کا
صبا بلرام پوری
Alam Convent School
MO-Baluha
Balrampur-271201
(U.P)
Mob: 9839811522
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|