|
* آئو اے درد کے مارو چلو طیبہ کو چلیں *
نعت پاک
آئو اے درد کے مارو چلو طیبہ کو چلیں
بارِ غم سر سے اتارو چلو طیبہ کو چلیں
سنتے آئے ہیں وہاں نور کا دریا ہے رواں
ظلمتِ وقت کے مارو چلو طیبہ کو چلیں
چاند تاروں کی یہ تسخیر تمہیں کیا دے گی
یہ جنوں سر سے اتارو چلو طیبہ کو چلیں
ہفتِ اقلیم کی دولت بھی ہے قرباں اُس پر
اے غمِ دہر کے مارو چلو طیبہ کو چلیں
زہدِ صد سالہ سے افضل ہے جہاں اک سجدہ
مژدۂ شوق ابھارو چلو طیبہ کو چلیں
صبیحہ سنبل
505, Square Tower, Maris Road
Aligarh , Pin: 202002 (U.P)
Mob:9917556587 , Ph: 0571-3291977
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|