donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sabra Khatoon Shan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لباسِ مہر و محبت میں تو اُتار مجھے *
غزل

لباسِ مہر و محبت میں تو اُتار مجھے
رخِ زمانہ بدل جائے گا پکار مجھے

بہارِ حسن ، بہارِ حیات ہے مجھ سے
یہ کائنات بکھر جائے گی سنوار مجھے

معاملہ دلِ ناداں کا ہے چھپائوں کیا
کسی کی یاد اب آتی ہے بار بار مجھے

صمیمِ قلب سے یہ اعتراف کرتی ہوں
ہنوز دیتا ہے راحت کسی کا پیار مجھے

دیارِ مہر و وفا سے میں جب کبھی گزری
قدم قدم پہ ملے زخم بے شمار مجھے

ضمیر شان مرا پُرسکون تھا بے شک
بلا سبب کیا اُس نے ذلیل و خوار مجھے

صابرہ خاتون شان

Pappu Medical Hall
Hariganj Chowk
Katihar-854105 
(Bihar)
Mob: xxxxxxxxxx
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 427