donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sadiqa Nawab Sehar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو مشکلات سے ہنس کر یہاں نبھا لے گا *
غزل

جو مشکلات سے ہنس کر یہاں نبھا لے گا
مجھے یقیں ہے وہ منزل ضرور پا لے گا

مجھے نہ ڈھونڈ تجھے اب نہ مل سکوں گی میں
اِس آرزو میں کہیں خود کو تو گنوا لے گا

جنونِ عشق کو کیوں رہنما کی حاجت ہو
یہ خود ہے راہ نما ، راستہ بنا لے گا

میں اپنی شاعری قدموں میں تیرے رکھ دونگی
مجھے یقین ہے پلکوں سے تو اُٹھا لے گا

تو ہم سفر ہے مرا ، مجھ کو کوئی فکر نہیں
میں لڑکھڑائوں تو بڑھ کر تو ہی سنبھالے گا

خرد کے سائے سے مجھ کو خدا بچائے سحر
نہیں تو راہِ جنوں سے مجھے ہٹالے گا

 ڈاکٹر) صادقہ نواب سحر )
Head of the department of 
Hindi, K.M.C. College, 
Khupauli, Raigarh
Maharashtra-410203
Mob: 9370821955
sadiquanawabsaher@hotmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 330