* نعت کہتی ہوں نبیؐ کی شان میں *
نعت پاک
نعت کہتی ہوں نبیؐ کی شان میں
عشقِ احمد بس گیا ہے جان میں
دین اور دنیا کا عرفاں دے دیا
کیا نہیں پاتی ہوں اِس احسان میں
دکھ کا ہے عالم تو آ ، چل یاد کر
دیکھ میٹھا درد ہے اِس تان میں
یہ گھٹا گھنگھور ، بجلی ، آبشار
نعت خواں ہیں ، سب نبیؐ کی شان میں
سیرتوں کی ساری خوبی آپ میں
ہم کو بھی مِل جائیں کچھ ، وردان میں
تان ایسی چھیڑ دی ہے عشق کی
روح جیسے پھونک دی ایمان میں
صادقہ تجھ کو پکارے زندگی
بس نبیؐ کو یاد کر طوفان میں
ڈاکٹر) صادقہ نواب سحر)
Head of the department of Hindi,
K.M.C. College
Khupauli, Raigarh, Maharashtra-410203
Mob: 9370821955
Email: sadiquanawabsaher@hotmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|