* مصروفیت جہان کی ہے ، سب تھمی ہوئی *
حمد
مصروفیت جہان کی ہے ، سب تھمی ہوئی
یاد آگیا خدا ، تو نظر ہے جھکی ہوئی
لکھے ہیں جس میں آرزو کرنے کے بھی اصول
قرآن وہ کتاب ہے ، رب کی لکھی ہوئی
بس چاہئے مجھے مرے اللہ کا کرم
ہر راہ میں ہے مجھ کو تو ٹھوکر لگی ہوئی
امید کا چراغ جلائے رکھوں گی میں
پاؤں گی اپنے دل کی کلی میں کھلی ہوئی
کشتی بچائے پھرتی تھی موجوں کی زد سے میں
تیرا خیال آگیا اور میں سُکھی ہوئی
کس آرزو نے چھین لئے ہوش کے چراغ
تلوار ، جب بھی دیکھو ہے سر پر تنی ہوئی
کتنے دنوں سے مجھ کو ہدایت نہیں ملی
ہے شیلف میں کتابِ ہدایت سجی ہوئی
ڈاکٹر) صادقہ نواب سحر)
Head of the department of Hindi,
K.M.C. College
Khupauli, Raigarh, Maharashtra-410203
Mob: 9370821955
Email: sadiquanawabsaher@hotmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
…………………………………… |