|
* گھر اُٹھا کر کیاہمارا لے گیا *
(ساحل احمد( الہ آباد
گھر اُٹھا کر کیاہمارا لے گیا
کون تھا جو سب سہارا لے گیا
اب کے بارش کی ادا ہی اور تھی
دور تک دریا کنارا لے گیا
رہ نہ پایا چار دن شاداب گل
کھول کر وہ رنگ سارا لے گیا
درد کا احساس جب باقی نہیں
کیا ہمارا کیا تمہارا لے گیا
دور تک حدِ نظر جو زمیں
اس کو دریا کا کنارا لے گیا
آسماں سے تھاجو ساحل کو شعار
میرا دشمن وہ ہی تارا لے گیا
LIG 10, Neem Sarai, Ada Colony,
Mundera Chowk, Allahbad-211011
٭٭٭
|
|