* ہم دورِ نبوت میں اک لمحہ جئے ہوتے *
نعت پاک
ہم دورِ نبوت میں اک لمحہ جئے ہوتے
ہوجاتے فنا لیکن تاریخ ہوئے ہوتے
جب خاک ہی ہونا ہے تب خاک ہوئے ہوتے
سرکارؐ کے قدموں میں ہم بھی تو بچھے ہوتے
اللہ کرم کرکے پتھر ہی بنا دیتا
منبر میں چنے ہوتے جالی میں سجے ہوتے
جس پیڑ کے سائے میں رحمت کا بسیرا تھا
اک برگِ شجر ہوکر سایہ ہی ہوئے ہوتے
یا جھیل کے دامن میں قطرہ سا ٹھہر جاتے
اس روئے منور کی تصویر لئے ہوتے
گر بادِ صبا ہوتے دامن سے لپٹ جاتے
گر ابرِ رواں ہوتے کچھ ساتھ چلے ہوتے
یہ دور یتیمی کا اُس وقت عطا ہوتا
ہم بھی اُسی کملی کے سائے میں پلے ہوتے
سلمیٰ حجاب
3/32, Vipul Khand
Gomti Nagar, Lucknow (U.P)
Mob: 9453077420
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|