* انسانیت کی آپؐ سے ہے شان یا رسولؐ *
نعت پاک
انسانیت کی آپؐ سے ہے شان یا رسولؐ
لے آئیں کیوں نہ آپؐ پہ ایمان یا رسولؐ
قرآن صرف آپؐ پہ نازل کیا گیا
ہیں آپؐ ہی مفسّرِ قرآن یا رسولؐ
ہیں آپؐ رہنما بھی ، ہدایت بھی ، نور بھی
اُمّت کو آپؐ نے دیا قرآن یا رسولؐ
رحمت ہے مومنوں کے لئے باعثِ شفا
اترا ہے آپؐ پر جو یہ قرآن یا رسولؐ
بخشش مری بھی ہوگی یقینا کہ روز و شب
ہے آپؐ پر فدا یہ مری جان یا رسولؐ
توفیق ہو نصیب کہ تقلید آپؐ کی
دنیا و دین کرتی ہے آسان یا رسولؐ
جنت کی مستحق بھی نظر آئوں گی حضورؐ
میں آپؐ کی بنوں گی ثنا خوان یا رسولؐ
ڈاکٹر) ثناء قریشی)
21, D Street, Phase-5, Defence Housing Authority
Karachi-75500 (Pakistan)
Ph: 0321-2664586
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|