* گلبدن تھے وہ گلستاں میں رہے *
غزل
گلبدن تھے وہ گلستاں میں رہے
ہم کو رہنا تھا ، بیاباں میں رہے
زندگی گزری ہے اپنی اِس طرح
کوئی قیدی جیسے زنداں میں رہے
رنگ تصویروں میں ہم نے بھردیا
سرخ رو بزمِ نگاراں میں رہے
حسن کو تو زیب دیتا ہے حجاب
وہ سرورِ لطفِ پنہاں میں رہے
تیز غم کی دھوپ اتنی تھی کہ ہم
انتظارِ باد و باراں میں رہے
اُس کو پڑھ سکتے ہیں اہلِ درد ہی
جو کہانی چشمِ گریاں میں رہے
عنبریں حاصل حنا کو ہے شرف
سرخ رو وہ دستِ خوباں میں رہے
سنجیدہ عنبریں
Electronic Centre
Near Indore Stedium
Cinema Rd. Hajipur
Pin: 844101 (Bihar)
Mob: 7631533782
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|