* نبیؐ کے غلاموں کی یہ شان ہے *
نعت پاک
نبیؐ کے غلاموں کی یہ شان ہے
کہ سارا جہاں اُنؐ پہ قربان ہے
ستائیں گی دنیا کی کیا گردشیں
خدا خود ہی جس کا نگہبان ہے
رسولِؐ خدا ہو نگاہِ کرم
تزلزل میں اب میرا ایمان ہے
ترے عشق نے مضطرب کردیا
میں پہنچوں مدینہ یہ ارمان ہے
فنِ نعت گوئی سعادت مری
عطائے خدا فیضِ حسّان ہے
تو کر عنبریں اُنؐ سے الفت سدا
یہی تیری بخشش کا سامان ہے
سنجیدہ عنبریں
Qilla Ladui, Chandpura,
Hajipur, Vaishali (Bihar)
Mob: 7631533782
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|