* کیا چمن میں بہار در آئی *
غزل
کیا چمن میں بہار در آئی
کیا ہماری مراد بر آئی
پیار کے خوشگوار موسم میں
آرزو کی کلی نکھر آئی
آئینہ بن کے تم جو آ نہ سکے
صورت اپنی نہیں نظر آئی
جانے کیا تم نے کہہ دیا مجھ سے
جانے کیوں آنکھ میری بھر آئی
صبر میرا گزر گیا حد سے
’’بات دل کی زبان پر آئی‘‘
میں نے سمجھا کہ آگئے ہو تم
جب تمہاری کوئی خبر آئی
یادِ ماضی میں گم تھی یوں سارہ
نیند اُس کو نہ رات بھر آئی
سارہ جبیں
2225, Birmingham
Dr.Shiloh, IL 63368
(U.S.A)
Mob: 6185811448
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|