* دل پہ گزرے ہوئے حالات کبھی لکھو نا *
غزل
دل پہ گزرے ہوئے حالات کبھی لکھو نا
بھول پائی جو نہ میں بات وہی لکھو نا
بھیگی پلکیں جو اٹھیں میرا فسانہ لکھا
اشک گرنے پہ کوئی بات بنی لکھو نا
چاندنی رات ، وہ دریا کا کنارا ، وہ ہوا
فرقتِ یار میں بیکار لگی لکھو نا
بھولی بھالی سی محبت میں بھلا میں تیری
کب ہوئی ، کیسے گرفتار ہوئی لکھو نا
آس سارہ یہ لگائے ہوئے رہتی ہے سدا
’’اک غزل تم بھی مرے نام کبھی لکھو نا‘‘
سارہ جبیں
2225, Birmingham
Dr.Shiloh, IL 63368
(U.S.A)
Mob: 6185811448
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|