donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Saroj Vayas
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُس نے میرے سامنے کیسا یہ منظر رکھ  *
غزل

اُس نے میرے سامنے کیسا یہ منظر رکھ دیا
میٹھے دریا کے عوض کھارا سمندر رکھ دیا

جو بہا لے جائے پربت ، لہریں ایسی بے لگام
سامنے اِن کے ہی میرا ریت کا گھر رکھ دیا

چار سو پھیلی ہے دہشت وہ مگر پردے میں ہے
چاہی جب قربانی تو مظلوم کا سر رکھ دیا

بن گیا ہے زخم اب ناسور کوئی کیا کرے؟
چارہ گر نے زہر کا پیالہ ہی بھرکر رکھ دیا

بس در و دیوار ہے، تنہائی ہے، میں ہوں جہاں
خوبصورت سے قفس کا نام ہی گھر رکھ دیا

دور اڑتی تھی اُفق تک ایک چڑیا وہ سروج
وقت کے حالات نے کیوں کاٹ کے پر رکھ دیا

سروج ویاس

140, Verma Layout
North Ambajhri Road
Nagpur-440033 (M.S)
Mob: 9422820384
Ph. 0712-2238707
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 353