donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Savita Aseem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُس کی آنکھوں کے سائبان میں ہوں *
غزل

اُس کی آنکھوں کے سائبان میں ہوں
کتنی محفوظ اِس مکان میں ہوں

جس کو دیکھا کبھی نہیں میں نے
مدتوں سے اُسی کے دھیان میں ہوں

میں محبت ہوں اہلِ دل کے لئے
اور دنیا کی ہر زبان میں ہوں

جیت سکتا نہیں کوئی مجھ کو
میں ابھی تک اِسی گمان میں ہوں

اپنی پہچان کھوکے بیٹھی ہوں
اِن دنوں میں کسی اڑان میں ہوں

کچھ نتیجہ ابھی نہیں نکلا
کس طرح کے میں امتحان میں ہوں

کس نشانے پہ جا لگوں میں اسیم
تیر بن کر کسی کمان میں ہوں

سویتا اسیم

25E, Top Floor
Pocket-B, Sidhart Ext.
New Delhi-110014
Mob: 9899580417
9810685549
sahityaaajkal@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 338