* کون ہے زمانے میں آپ سا مرے آقاؐ *
نعت پاک
کون ہے زمانے میں آپ سا مرے آقاؐ
آپ ہیں دو عالم کے رہنما مرے آقاؐ
ڈوبنے کا خطرہ ہو کیوں بھلا مرے آقاؐ
آپؐ جب ہیں امّت کے ناخدا مرے آقاؐ
جلوۂ خدا جس میں دیکھتے ہیں حق والے
آپؐ نورِ حق کے ہیں آئینہ مرے آقاؐ
آپؐ کے وسیلے سے ہم نے رب کو پہچانا
آپؐ کا خدا تک ہے سلسلہ مرے آقاؐ
اپنے دشمنوں پر بھی آپؐ رحم کرتے تھے
آپؐ کا ہوا اپنا جو ملا مرے آقاؐ
ایک دن محبت سے اپنے گھر بلا لیجے
ہے امان کے دل میں بس یہ التجا آقاؐ
ڈاکٹر) سعیدہ امان)
34, Ismail Street
Kolkata-700014
Mob: 9339393742
Email: amaansayeeda@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|