* ساری دنیا کی ہر اک چیز خدا تیری ہے *
حمد
ساری دنیا کی ہر اک چیز خدا تیری ہے
ذرّے ذرّے کے لبوں پر بھی ثنا تیری ہے
سارے گلشن کے گلوں میں بھی ہے تیری خوشبو
اور مہکی ہوئی ہر بادِ صبا تیری ہے
یہ ستارے بھی ترے نام سے رخشندہ ہیں
چاند صورت میں بھی ، اللہ ، ضیا تیری ہے
یہ قلم تیرا ہے لکھنے کی بھی قوت تیری
یہ زباں تیری ہے ، تاثیرِ نوا تیری ہے
خشک میدان بھی تیرے ہیں ، یہ کھیتی تیری
ان کو سیراب جو کرتی ہے گھٹا تیری ہے
تیری رحمت کبھی مایوس نہیں کرسکتی
یہ جو زندہ ہے سعیدہ یہ عطا تیری ہے
ڈاکٹر) سعیدہ امان)
34, Ismail Street
Kolkata-700014
Mob: 9339393742
Email: amaansayeeda@yahoo.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|