donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Seemab Akbarabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تصویرذہن میں نہیں تیرے جمال کی *
غزلِ
سیماب اکبرآبادی
 
تصویرذہن میں نہیں تیرے جمال کی
آباد  ہو کے لُٹ گئی  دُنیا خیال کی

دامن کشِ حواس ہے وحشت خیال کی
کتنی جُنوں اثر ہے بہاراب کے سال کی

میں صُورتِ چراغ جَلا اور بُجھ گیا
لایا تھا عمْرمانگ کے شامِ وصال کی

یوں طُورکو جَلا دِیا برقِ جمال نے
پتّھر میں رہ نہ جائے تَجلّی جمال کی

پہلے خیال، خواب سے تھا طالبِ سُکوں
اب خواب ڈھونڈتا ہے پناہیں خیال کی

موسیٰ کو لاؤ، طور پر آجاؤ دیکھ لو
اب بھی یہیں کہیں ہے تجلّی جمال کی

جلوَت  میں ہُوں، تو شاکئ ھنگامۂ ہجُوم
خلوَت میں ہُوں، تو ساتھ ہے دُنیا خیال کی

تاریک تھی رہِ طَلب،  آزردہ تھے کلِیم
بجلی  نے آکے شمع جلادی جمال کی

چھوڑ آئی لامکان کوبھی پیچھے تِری تلاش
اپنی حدوں سے بڑھ گئی وُسعَت خیال کی

سیماب، یہ شباب، یہ ابر، اور یہ بہار
انگڑائیاں  ہیں صرف نشاطِ خیال کی

علامہ سیماب اکبر آبادی

With Thanks : Zakia Shafiq
*****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 484