* نہ ہم دنیا ، نہ عقبیٰ مانگتے ہیں *
نعت پاک
نہ ہم دنیا ، نہ عقبیٰ مانگتے ہیں
فقط دامن تمہارا مانگتے ہیں
کھلے جب آنکھ ، روضہ سامنے ہو
کوئی ایسا سویرا مانگتے ہیں
گزرنے کے لئے سیلِ بلا سے
ترے غم کا سفینہ مانگتے ہیں
مدینے کی ہوا میں وہ شفا ہے
جو دنیا کے مسیحا مانگتے ہیں
سرِ محشر کھڑے ہیں لَو لگائے
محمدؐ کا سہارا مانگتے ہیں
محمدؐ مصطفیٰ کے واسطے سے
کرم ہم کبریا کا مانگتے ہیں
شبانہ آگئی اس در پہ آخر
جہاں ادنیٰ و اعلیٰ مانگتے ہیں
ڈاکٹر) شبانہ نذیر)
251, Delhi Apts. Plot 15-C,
Sector-22 Dwarka, New Delhi-110077
Mob: 9650330332 / Ph: 011-28050546
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|