donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shabana Saba
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ دور ہم سے نہ جاتے تو اور کیا کرتے *
غزل

وہ دور ہم سے نہ جاتے تو اور کیا کرتے
ہمارا دل نہ دُکھاتے تو اور کیا کرتے

اندھیرے بڑھنے لگے تھے وفا کی راہوں میں
چراغِ دل نہ جلاتے تو اور کیا کرتے

ہمیں تو اپنوں کے ہاتھوں تباہ ہونا تھا
فریب اُن سے نہ کھاتے تو اور کیا کرتے

اندھیرے ڈسنے لگے تھے تمام بستی کو
ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے

تمہارے پیار میں جو زخم ہم نے کھائے تھے
انہیںنہ دل میں سجاتے تو اور کیا کرتے

حنا کا رنگ لہو اور لہو کا رنگ حنا
صبا نہ اُن کو بتاتے تو اور کیا کرتے

شبانہ صبا کدوروی

C/O. Shaukat Ali
Mahalla Amar Ganj
Charkhari
Mahoba (U.P)
Mob: 8960566408
khan.shoaib1993@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 372