donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shabina Adeeb
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یہ سونی سونی سی انگنائیاں آواز دی *
غزل

یہ سونی سونی سی انگنائیاں آواز دیتی ہیں
چلے آئو تمہیں تنہائیاں آواز دیتی ہے

یہ کس کی یاد میں ہیں بھیگی بھیگی آپ کی پلکیں
کسے یہ بے صدا شہنائیاں آواز دیتی ہیں

مجھے سمجھا نہیں کوئی میں وہ خوددار پیاسی ہوں
سمندر کی جسے گہرائیاں آواز دیتی ہیں

نہ جانے کس پہ ٹوٹے گی قیامت کون تڑپے گا
یہ کس کو درد کی پروائیاں آواز دیتی ہیں

ملا دنیا سے مجھ کو یہ مرے اخلاص کا بدلہ
مجھے ہر گام پر رسوائیاں آواز دیتی ہیں

اُنہیں ہو ناز قسمت پر اگر اپنی تو بے جا کیا
وہ جن کو اُن کی بزم آرائیاں آواز دیتی ہیں

شبینہ ادیب

105/660, 4/B
Shahi Darbar Apt.
Dituty Paroo
Kanpur (U.P)
Mob: 9889877866
shabinaadeeb@rediffmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 1111