* غم تیرے بچھڑنے کا ہم دل میں سمو لیں *
غزل
غم تیرے بچھڑنے کا ہم دل میں سمو لیں گے
تو یاد جب آئے گا تنہائی میں رو لیں گے
دل پیار کی راہوں میں برباد ہوا لیکن
برباد کیا کس نے یہ راز نہ کھولیں گے
اب ترکِ تعلق پر ہم دونوں ہیں آمادہ
وہ ہم سے نہ بولیں گے ہم اُن سے نہ بولیں گے
ہم کچھ بھی نہیں اُن کے کہتے ہیں تو کہنے دو
پائیں گے ہمیں کو وہ دل جب بھی ٹٹولیں گے
گر آپ کی نیندوں کے سپنے ہمیں مل جائیں
ہم جاگتی آنکھوں سے کچھ دیر تو سولیں گے
شبینہ ادیب
105/660, 4/B
Shahi Darbar Apt.
Dituty Paroo
Kanpur (U.P)
Mob: 9889877866
shabinaadeeb@rediffmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|