* سونی حویلی یہ میرا دل ہے یا *
سونی حویلی
یہ میرا دل ہے یا
اجڑی ہوئی سونی حویلی ہے
کہ جس میں ہر طرف
جالے لگے ہیں تیری یادوں کے
کبوتر کی گوٹرگوں کی طرح سے گونجتے ہیں وہ سبھی لمحے
تمھارے ساتھ جو گزرے
اکیلے لمبے دالانوں میں آ کر
جب ہوائیں سرسراتی ہیں
تو یہ محسوس ہوتا ہے
کہا ہے تم نے ہولے سے
کہ تم دہلیز پہ رکھے دئے کی لو
کبھی مدھم نہیں کرنا
یقین رکھنا
کہ پھر سے لوٹ آئے گی سبھی رونق
یہ سونی سی حویلی مسکرائے گی دلہن بن کر
شبنم رحمٰن
|