donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shabnam Rehman
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ لڑکی کتنی پیاری ہے *
وہ لڑکی

وہ لڑکی کتنی پیاری ہے
کبھی جو کھلکھلائے تو لگے
صحرا کی تپتی ریت پر 
ساون کی رم جھم ہو
جو لب کھولے تو یوں جیسے
دلوںکے روح کے زخموں پہ
ہولے سے 
کوئی دستِ شفا رکھ دے
نظر جس سمت اٹھ جائے
وہاں موسم بدل جائے
خزاں کی خشک ٹہنی پر
نئی کونپل نکل آئے
مگر اس موہنی پیاری سی لڑکی میں
کہیں اک بچی رہتی ہے
جو اُس کی ذات کی پرتوں کے اندر
چھپ کے بیٹھی ہے
جو ہنسنا چاہتی تو ہے
مگر مُسکان 
آنکھوں اور لبوں کا راستہ بھول بیٹھی ہے
نظر جس سمت بھی جائے
وہی تنہائی کا موسم
کوئی اپنا نہیں دکھتا
کوئی اپنا 
کہ جس کی اُنگلی تھامے جب چلے تو
سارے خطرے سارے خدشے دور ہو جائیں
نہ کھونے کا کوئی خطرہ
نہ ہونٹوں پہ کوئی سسکی
وہ سارے اشک اُس کے خوشنما رنگوں میں ڈھل جائیں
جو اُس کی سہمی سہمی آنکھ سے 
بہتے ہی رہتے ہیں
وہ لڑکی کتنی پیاری ہے
ہمیشہ ہستی رہتی ہے

شبنم رحمٰن
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 291