donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shabnam Rehman
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لو ساون پھر سے آیا ہے *
لو ساون پھر سے آیا ہے

لو ساون پھر سے آیا ہے
برستی ٹوٹتی بوندیں لئے
وہ بوندیں
جو میرے اندر
بہت اندر کہیں ہردم برستی ہیں
میرے اندر کا صحرا اور بھی بنجر بناتی ہیں
تسلسل سے برستی بوند
جس کے شور سے باہر
کوئی آواز سُن بھی لوں
سمجھنے میں بہت ہی دیر لگتی ہے
میرے دل کی فضاؤں پر
سلیٹی بادلوں کا
سرمئی ہی رنگ طاری ہے
مگر میں محوِ حیرت ہوں
تمہاری مہربان ہستی کی
جادوئی شعاؤں کا گزر جب سے ہوا
اطراف میں میرے
عجب قوس قزا کے رنگ بکھرے ہیں
لو ساون پھر سے آیا ہے
برستی ٹوٹتی بوندیں لئے
تمہارے ساتھ مل کر
میری ہستی کے سبھی صحراؤں کو سیراب کرنے کو
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 280