donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shabnam Rehman
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کتنے جادوئی سے منظر ہو گئے *
کتنے جادوئی سے منظر ہو گئے
مڑ کے دیکھا ہم نے پتھر ہو گئے

تم جو بدلے تو نہ جانے کس طرح
پھول جتنے تھے وہ خنجر ہو گئے

کیسی یہ بارش ہوئی اب کے برس 
خواہیشوں کے کھیت بنجر ہو گئے

سکھ تو جیسے قرض تھے اس کے مگر
دکھ ہمارے تھے مقدر ہو گئے

شبنمی لہجہ یہ کس کا سن لیا 
جتنے صحرا تھے سمندر ہو گئے

تم سے مل کے کتنے عرصہ بعد پھر
یوں لگا خود کو میسر ہو گئے
******8
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 277