donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shad Azeemabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جب اہل ہوش کہتے ہیں افسانہ آپ کا *

غزل

جب اہل ہوش کہتے ہیں افسانہ آپ کا
ہنستا ہے دیکھ دیکھ کے دیوانہ آپ کا
آنکھوں میں پھر رہا ہے شب و روز کفش کن
آگے نگاہ کے ہے جلوہ خانہ آپ کا
ویران کیجئے کہ دلوں کو بسائیے
میکش تمام آپ کے مخانہ آپ کا
پیری میں گرنے دے گا نہ چھوکھٹ پہ غیر کی
پکڑے گا ہاتھ بذل کریمانہ آپ کا
مفلس غریب کو ہے یہ حیرت کہ کیا کرے
دونوں جہاں سے بڑھ کے ہے بیعانہ آپ کا
نا حق ہما ہمی کی نہ لیں شیخ و برہمن
مسجد جو آپ کی ہے تو بت خانہ آپ کا
پھرتا ہے گرد شمع کے افراط شوق سے
جو یا ہے جان بیچ کے پروانہ آپ کا
ہو حق کا غل ہے خانۂ خمار سے بلند
ہے مست ہر یگانہ و بیگانہ آپ کا
مطلب بھی ہو بس کہ ہمیں منہ لگائیے
منہ تک رہا ہے دیر سے پیمانہ آپ کا
اے شاد محو ہو گئے ارباب انجمن
دل لے گیا کلام فصیحانہ آپ کا
٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 388