donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shad Azeemabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اے عشق کیا قصور تھا مجھ بے قصور کا *

غزل

اے عشق کیا قصور تھا مجھ بے قصور کا
انسانیت نے داغ لگایا شعور کا
عالم جو طور کا ہے وہی دل کے نور کا
کچھ کچھ جو فرق بھی ہے تو نزدیک و دور کا
اپنی تو رات کٹ گئی نالوں کے شغل میں
کیسا رہا مزاج مبارک حضور کا
دھن ہی یہی کہ کل نہیں ہو جائے آج حشر
اللہ رے انتظار دل نا صبور کا
ساقی نے میں سے جام لبا لب جو بھر دیا
چہرہ جھلک گیا مری آنکھوں میں حور کا
اچھا ہوا کہ ہجر کی راتیں بھی دیکھ لیں
تھا اشتیاق شورِ یوم النشور کا
ساقی ترے بغیر اندھیرا ہے بزم میں
اے آفتابِ وقت ہے تیرے ظہور کا
غمزوں نے گر لگائی نہ اُن سے بُری بھلی
پھر کیا سبب جفا و ستم کے وفور کا
صافی دلوں کے ہاتھ میں دولت ہے اور نہ زور
بازار کیوں نہ گرم ہو اے شاد زور کا

٭٭٭

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 443