* آگے گگن سے بھی میں پرواز چاہتی ہوں *
غزل
آگے گگن سے بھی میں پرواز چاہتی ہوں
ملکِ عدم سے اپنی آواز چاہتی ہوں
عرفانی عشق سے تُو گرما دے میرے دل کو
نورانی زندگی کا آغاز چاہتی ہوں
شہرِ نفس سے یارب دے مجھ کو اذنِ ہجرت
پنجرے سے جسم و جاں کے پرواز چاہتی ہوں
پستی سے دیکھ پائوں تیری بلندیوں کو
ہستی میں اپنی ایسا اعجاز چاہتی ہوں
مجھ سے بڑے شفیقہ ہیں اور بھی سخن ور
سب سے الگ میں اپنا انداز چاہتی ہوں
شفیق پروین
9, Jakkur Plantation
NH-7, Yelahanka
Banglore-560064
Mob: 9448542423
9980449725
shafiq_parveen@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|