donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shafiq Parveen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* علم روشن ہو رہے ہیں آپؐ کی آمد کے بع&# *
نعت پاک

علم روشن ہو رہے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد
بند کتنے در کھلے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد

ظالموں کا ظلم ٹوٹا جہل کا سر خم ہوا
جابروں کے سر جھکے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد

بدلا موسم ، پگھلے پتھر ، رنگ نکھرا دہر کا
جگمگاتے راستے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد

پَر لگے اُمید کو ، پرواز جذبوں کو ملی
جگمگاتے حوصلے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد

خانقاہوں سے دلوں کے آگہی کا چاند اُگا
معرفت کے در کھلے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد

احد کے گیسو کھلے احمدؐ کی خوشبو پھیل اُٹھی
بُت انا کے گر گئے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد

عظمتِ انساں بڑھی انسانیت پھیلی شفق
پھول وحدت کے کھِلے ہیں آپؐ کی آمد کے بعد

شفیق پروین

9, Jakkur Plantation, NH-7,
Yelahanka, Banglore-560064
Mob: 9448542423 / 9980449725
Email: shafiq_parveen@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 269