donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shagufta Ghazal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شرف جو باریابی کا ملا ہے آپ کے در کا *
نعت پاک

شرف جو باریابی کا ملا ہے آپ کے در کا
ستارہ جگمگانے کو ہے اب میرے مقدر کا

ثنا کیسے کرے اُن کی ، قلم عاجز سخنور کا
کہاں اوصاف سرورؐ کے کہاں دامن سمندر کا

ستارے سجدہ کرتے ہیں جھکا ہے سر بھی خاور کا
نظارہ آج تک کس نے کیا ہے ایسے منظر کا

کرم کا اُن کے سایہ پڑ رہا ہے میری ہستی پر
یقیں مجھ کو بھی اب تو ہوگیا فردوس میں گھر کا

ملا جب سے محمدؐ کی گدائی کا شرف مجھ کو
کھلا رہتا ہے یوں چہرہ ہو جیسے ماہ و اختر کا

محمدؐ کی عطا کے سامنے کیا خواہشِ دولت
دو عالم میں صلہ مل جائے گر حبِّ پیمبر کا

غزل لکھو تم ایسی نعت کہ تقدیر نازاں ہو
محمدؐ کی محبت سے ملے گا جام کوثر کا

 ڈاکٹر) شگفتہ غزل)

88, New Azad Puram, Chhawni Ashraf Khan
Nainital Road, Bareilly (U.P)
Mob: 9837647221, 9411006833
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 252