donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaheen Fasih Rabbani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* زیست میں ہو کوئی ترتیب، ضروری تو ن *

غزل

زیست میں ہو کوئی ترتیب، ضروری تو نہیں

لوگ ہوں تابعِ تہذیب، ضروری تو نہیں

مہربانوں نے بلایا ہے محبت سے

مگر راس آ جائے وہ تقریب، ضروری تو نہیں

آپ جھٹلائیں مجھے، آپ کا ہے ظرف

مگر میں کروں آپ کی تکذیب، ضروری تو نہیں

دوست بھی تو مری تعمیر سے خائف ہوں گے

ہوں عدو ہی پسِ تخریب، ضروری تو نہیں

مجھ کو بچنا ہے جدائی کے کٹھن لمحوں سے

کارگر ہو مری ترکیب، ضروری تو نہیں

آپ ہو جائیں محبت میں وفا پر مائل

رنگ لائے مری ترغیب، ضروری تو نہیں

بہتری لائیے کچھ اپنے رویے میں فصیح

بات بے بات ہو تادیب، ضروری تو نہیں

شاہین فصیح ربانی

*********

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 368