* پا برہنہ ہیں اب کے جنگل میں *
شاہد اختر
نام:شاہد اختر ، ولدیت:حافظ انوار الحق ،تاریخ پیدائش :۵؍ ۱پریل ۱۹۶۲ء ۔تعلیم: ایم ۔ اے ( اردو)۔وطن ۔سہسرام ۔پتہ :محلہ مغل پورہ، سہسرام، (رُہتاس)پیشہ :ملازمت
پا برہنہ ہیں اب کے جنگل میں
تو بھی میں بھی طلب کے لئے جنگل میں
خاک خواہش بھی اب نہیں اُڑتی
خون کی تاب و تب کے جنگل میں
ہاں ابھی آرزو نہیں نکلی
اور کچھ روز اب کے جنگل میں
کفر و اسلام مل رہے ہیں گلے
اور کیا ہے ادب کے جنگل میں
وہ بھی میری طرح سے رہ لے گا
عمر بھر روز و شب کے جنگل میں
کون آئے گا ملنے کو اختر ؔ
ایسی ویران شب کے جنگل میں
٭٭٭٭
|