donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahid Iqbal Ansari
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہاں ، وہی کامیاب ہوتا ہے *
غزل

ہاں ، وہی کامیاب ہوتا ہے
جس کی آنکھوں میں خواب ہوتا ہے
اک نہ اک دن جناب ہوتا ہے
کھل کے غنچہ گلاب ہوتا ہے
حسن جب بے نقاب ہوتا ہے
دل کا خانہ خراب ہوتا ہے
نام مت لیجئے جدائی کا
ایک اک پل عذاب ہوتا ہے
کان اثبات کو ترستے ہیں
پر نفی میں جواب ہوتا ہے
عاشقی امتحان لیتی ہے
خود کا بھی احتساب ہوتا ہے
یار شاہد رہِ محبت میں
کب کوئی کامیاب ہوتا ہے

محمد شاہد اقبال انصاری

P-258, Rameshwar pur Road, 2nf floor
Garden Reach, Kolkata-700024
Mob: 9804410530
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 362