* دھواں دھواں سی کائنات *
دھواں دھواں سی کائنات
سلام اُن تمام خواب ہائے ذی مقام پر
جنہوں نے ہم کو سوچنے سمجھنے والے ذہن کی حیات دی
خدا!
ہماری ابتداء و انتہاء کے نام!، اے خدا بتا!!
کہ ہم کو بدعائوں سے نجات
ہائے کون دے!؟
کہ ہم نے اپنی آنے والی نسل کو
فقط دھواں سی ایک سرخ کائنات دی
٭٭٭
|