قرض میرا دُھندلا دھندلا آنگن (پچھلے جنم کی) اُن دھوپوں کا قرض ادا کرنے کے لئے تاریکی سے عشق لڑایا کرتا ہے جن کے اُجلے اُجلے سپنے میری بے پروا آنکھوں کے سائے سے محروم رہے تھے ٭٭٭