* ایسی بھی کیا آنکھ مچولی *
ایسی بھی کیا آنکھ مچولی
آنکھ مچولی کھیل میں بھی اک حد ہوتی ہے
یہ تجھ کو معلوم نہیں کیا میرے بھائی !؟
آنگن، چھت سب دیکھ رہا ہوں
غائب ہے تو؟
سمجھا، لیکن چھپا چھپی میں یہ تری جدت مجھے نہ بھائی
کھیل کھیل میں چھپ گیا جا کے
قبر کے اندر۔!!
+++
|