* سنہرے سے دکھ ، غم سنہرا *
غزل
سنہرے سے دکھ ، غم سنہرا
چراغوں کا موسم سنہرا
سیہ سب گھٹائیں یقیں کی
گماں! تیرا عالم سنہرا
خزاں سبز کو زرد کردے
بہاروں کا ماتم سنہرا
میں اک رات ہر رات بے خواب
تو اک خواب ہردم سنہرا
تری سبز یادوں کا جادو
مرے دل کا پرچم سنہرا
+++
|