* یاروںمیںتیرانام اُچھالاہے کس طر& *
غزل
یاروںمیںتیرانام اُچھالاہے کس طرح
دل نے غباردل کانکالاہے کس طرح
شامل کیالبوںمیںترے، بوسۂ رقیب
ہم نے ترے خیال کوٹالاہے کس طرح
کانٹے بچھاکے پائوں میں، خوابوںمیں رکھ کے پھول
دنیانے اپنے رنگ میں ڈھالاہے کس طرح
ہونٹوںسے مسکراتے ہوئے غم کوکیاپتہ؟
آنکھوںنے آنسوئوں کوسنبھالاہے کس طرح
سودائے شعرپی کے لہوسربلندہے
دیکھ !آستیںکے سانپ کوپالاہے کس طرح
٭٭٭
|