* کسی میںکیابھیدہے،یہ کون بتاسکتا& *
غزل
کسی میںکیابھیدہے،یہ کون بتاسکتاہے
ایک ذرہ بھی توطوفان اٹھاسکتاہے
قہقہہ ہی ہوتوکیا،وہ بھی رلاسکتاہے
کوئی بھی حادثہ دیوانہ بناسکتاہے
اب کے اگ آئے ہیں کچھ غیرضروری سے گلاب
وہ اگرچاہے توگلدان سجاسکتاہے
ملنے والے کوجھٹک دیناتوممکن ہے جمیلؔ
جونہ ہاتھ آئے اسے کون بھلاسکتاہے
٭٭٭
|