* بھنوربھنوربس ایک اشتعال ہے *
غزل
بھنوربھنوربس ایک اشتعال ہے
حباب کے وقارکاسوال ہے
خلوص کاحوالہ دے گیاہے وہ
میںسوچ لوںکہ اس میںکوئی چال ہے
یہاں کوئی بھی میراہم زباںنہیں
مگرہرایک شخص ہم خیال ہے
کھنڈربنی ہوئی ہے میری زندگی
تمہاراپیارمکڑیوںکاجال ہے
کہیںبھی کوئی شیشہ آشنانہیں
یہ پتھروںکاشہرہے !کمال ہے!
٭٭٭
|