غزل
ہےنیا سال ،آگئی پھر جنوری
ڈھونڈتی ہے کس کو آخر جنوری
دل دسمبر سا کہیں کھویا ہوا
شہر کی آنکھوں سے ظاہر جنوری
ولولوں کی آنچ آوارہ پھری برف باری میں ہے ماہر جنوری
غم دسمبر کی کتابِ اولیں
اور خوشی کا حرفِ آخر جنوری
اے تھکے ماندے دسمبر الوداع!
ایک تازہ دم مسافر جنوری
۔۔۔۔