donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahid Jameel
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خوابوں کے ہمسائے *
خوابوں کے ہمسائے

ہم جیسے آوارہ لوگ
خوابوں کے ہم سائے ہیں
خوابوں ہی کی باتیں ہیں
خوابوں کی سب گھاتیں ہیں
خواب ہی اپنے دبل ہیں
خواب ہی اپنے شہپر ہیں
خوابوں کی ہر خوشبو ہے
خوابوں کا سب جادو ہے
تم جو ایک حقیقت ہو
تم کو ہم سے کیا مطلب؟
تم تو ایک ضرورت ہو
اس جھوٹی سچائی کی
جس کا رنگ اور سایہ ہو
جس کی حد میں ہو محدود
جس کی سب راہیں مسدود
دور کہیں نہیں جا سکتے
پاس کبھی نہیں آسکتے
تم کو ہم سے کیا مطلب؟

ہم جیسے آوراہ لوگ
خوابوں کے ہم سائے ہیں
خوابوں کی سچائی کو
باندھ لیا ہے آنکھوں سے
آنکھیں جب تک تکتی ہیں
راہیں جب تک چلتی ہیں
خواب سفر میں روشن ہے
روشن ہے ہر نقش قدم
کہیں نہیں کوئی منزل
خواب خود اپنی منزل ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 406