donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahid Jameel
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وقت اور یاد *
وقت اور یاد

سنا ہے وقت کو برباد کرنے کا بہت اچھا ذریعہ 
یاد ہے
یاد کرنا یاد آنے کے عمل سے قدرے آساں ہے
مگر دونوں عمل میں وقت کو کیا کچھ نہیں ملتا؟
نہیں ملتا تمہیں بھی کچھ۔؟
مگر میرے لئے یہ مرحلہ کچھ مختلف ہے
یاد کرلوں میں تمہیں یا تم ہی مجھ کو یاد آئو
ایک وحشت ، ایک قیامت، اک بلا ہر حال میں
مجھ سے لپٹ کر جھول جاتی ہے
تمہیں کھونے کا غم ہو
یا نہیں پانے کی غفلت
مجھ میں کوئی چیز تم سی لوٹ آتی ہے
قلم میرا
وہی لکھتا ہے جو مجھ کو نہیں منظور 
مجھے تو وقت کو تسلیم کرنے کا بہت اچھا ذریعہ یاد ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 363